تجزیہ پر لکھیں

اگر آپ تجزیہ پر لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحریر اس ای میل پر بھیجیں: tajziya.pk@gmail.com

مختصرہدایات
برائے مہربانی اپنا کالم یا مضمون بھیجتے ہوئے مندرجہ ذیل امورکا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ کے بھیجے گئے کالم یا مضمون کوجلد ازجلد پراسیس کیا جاسکے.
1- اپنا کالم یا مضمون نسخ‌ فونٹ میں بھیجیں. ونڈوز میں موجود تاہوما (tahoma) فونٹ ایک مناسب فونٹ ہے.
2. آپ کا مضمون ان پیج، ورڈ یا ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں ہوسکتا ہے، لیکن ایمیل بھیجتے ہوئے اس کے متن میں مضمون کا ٹیکسٹ ضرورشامل کریں تاکہ فائل کھولنے سے قبل ہی مضمون کا سرسری جائزہ لیا جاسکے. جس ایمیل کے متن میں یونیکوڈ فارمیٹ دیا گیا ہووہ مضامین سب سے پہلے پراسیس کیے جاتے ہیں.
3. اپنا مضمون بھیجنے سے پہلے کم از کم ایک مرتبہ ضرورپڑھیں. اس طرح کمپوزنگ کی بہت سے غلطیاں آپ خود نکال سکتے ہیں. مضمون میں جتنی کم غلطیاں ہوں گیں‌ اتنا ہی ایڈیٹرکے وقت کی بچت ہوگی اورمضمون جلد شائع ہوسکےگا.
4. مضمون کے ہرجملے کا اختتام فل سٹاپ ڈال کرکیں، اورہرفل سٹاپ اورکومے کے بعد ایک سپیس لازمی دیں.
5. آپ کے مضمون کی طوالت کم ازکم 600 اورزیادہ سے زیادہ 1200 الفاظ ہوسکتی ہے. بعض صورتوں میں استثنا دیا جاسکتا ہے.
6. اپنی تحریرکا عنوان لگانا، اس میں موجود غلطیاں‌درست کرنا، غیراخلاقی یا غیرمہذب مواد کو حذف کرنا، ادارتی پالیسی کے خلاف مواد کوحذف یا تبدیل کرنا، بات کی وضاحت کے لیے متن میں تبدیلی کرنا ایڈیٹرکا اختیارہوتا ہے. اگرآپ کواس سے اختلاف ہے توہم آپ کی تحریرشائع کرنے سے قاصرہیں.