Humairaarshad

حمیرا ارشد کے شوہر پرسنگین الزامات، احمد بٹ گرفتار

Humairaarshad
معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر پر سنگین الزام لگا دیے۔ کہتی ہیں احمدبٹ نے گھرپر حملہ کیا،اہل خانہ کو مارا پیٹا اور مکان کے بدلے بچے کو سپرد کرنے سے بھی مکر گیا۔ حمیر ا کی شکایت پر پولیس نے احمد بٹ اور اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔
گلو کارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا،گلوکارہ نے احمد بٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر دھاوا بولا، انہیں اور ان کے 2 بھتیجوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
حمیرا ارشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ احمد بٹ نے انہیں دھمکی دی کہ وہ ان پر توہین رسالت کا الزام لگا دے گا۔ون فائیو پر کال کی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے کارروائی رتے ہوئے احمد بٹ اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے کر تھانہ پنجاب سوسائٹی کی حوالات میں بند کردیا ہے۔حمیرا ارشد نے الزام لگایا کہ احمد بٹ بیٹے کو مجھ سے چھیننا چاہتا ہےجبکہ احمد بٹ کا کہنا ہے کہ حمیرا ارشد کے بھائیوں نے ان پر حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ حمیرا ارشد کاڤ اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ کچھ عرصہ قبل بھی جھگڑا ہوا تھا اور اس وقت حمیرا نے خلع کا دعوی کر دیا تھا تاہم صلح کے بعد دعوی واپس لے لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں