متنازع تصاویر: ساتھی اسٹارز ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے

Download PDF

Ranbir-Kapoor-Mahira-Khan-New-York-caught

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی نیویارک میں لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ماہرہ کو ان کے لباس کے انتخاب اور سگریٹ نوشی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوگوں نے ماہرہ خان پر غلط الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور کے ساتھ مبینہ افیئر پر بھی تنقید کی۔

لیکن اس موقع پر پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان کی حمایت میں سامنے آئے اور لوگوں کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دے ڈالا۔

کچھ نے ماہرہ پر تنقید کرنے والوں کو مزاحیہ انداز اپناکر خاموش کروایا جبکہ کچھ نے منطقی نقطہ نظر اپنایا۔

کس اسٹار نے ماہرہ کا ساتھ دینے کے لیے کیا کہا، یہاں دیکھیں:

actor-support-mahira-khan

اداکار عثمان خالد بٹ نے لوگوں کے دوہرے معیار پر چوٹ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

جبکہ حمزہ علی عباسی نے لوگوں کو جھوٹی بات پھیلانے سے روکا۔

دوسری جانب علی ظفر نے صارفین کو آگاہ کیا کہ ہر خاتون کی مرضی ہے کہ وہ کس قسم کی زندگی گزارنا چاہتی ہے، ہمارا ردعمل ہماری شخصیت بیان کرتا ہے۔

حمیمہ ملک نے صارفین کو یاد دلایا کہ اسٹارز بھی انسان ہوتے ہیں۔

مومنہ مستحسن نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔

عروہ اور ماورا حسین نے بھی ماہرہ خان کے لیے ٹوئیٹس کرکے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں