Chandimal-sorcery-pakistan-test-series

پاکستان کوٹیسٹ سیریزمیں جادوگری کی مددسے شکست دی، چندی مل


کولمبو: سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندی مل کاکہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے پاکستان کوٹیسٹ سیریز میں شکست جادوگری کی مدد سے دی تھی، ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پرشدید مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

دنیش چندی مل نے رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے کہا دبئی میں دوٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز سے پہلے انہیں ایک جادوگرکی آشیرباد حاصل ہوئی تھیں جس کی وجہ سے سری لنکا نے حیرت انگیزطورپرپاکستان کوٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا. چندی مل کا کہنا تھا “میں ہمیشہ کسی بھی قسم کی آشیرباد حاصل کرنے کوتیاررہتا ہوں چاہے یہ کسی مائنی، جادوگر یا پادری کی طرف سے ہو. آپ میں ٹیلنٹ ہوسکتا ہے لیکن کسی کی آشیرباد کے بغیرآپ کامیاب نہیں ہوسکتے.”

دنیش چندی مل کا یہ بیان سری لنکا کے وزیرِ کھیل کی جانب سے ٹیسٹ سیریزسے پہلے جادوگری کی مدد لینے کی اجازت نہ دینے کے ایک ہفتہ بعد سامنے آیا ہے. دیاسری جے سیکارانے ایک جادوگرکے اس اعلان کے خلاف کہ اس نے پاکستانی ٹیم کے خلاف جادو کے ذریعے سری لنکا کی مدد کی تھی ہرجانہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی.

سری لنکا میں جادوگروں کی مدد لینا کوئی نئی بات نہیں ہے اوربہت سے سری لنکن سیاستدان، کاروباری افراد اورکھلاڑی جادوگری اورعلمِ نجوم پریقین رکھتے ہیں. سابق صدر مہیندرا راجاپاکسی نے 2015ء میں اپنے ذاتی نجومی کے مشورہ پرالیکشن دوسال قبل کروانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ یہ الیکشن بری طرح‌ ہارگئے تھے.

چندی مل کے بقول جس جادوگرنے ان کی مدد کی وہ ان کے ایک دوست کی والدہ ہے اوروہ اس کی آشیرباد حاصل کرنے کوتیار تھے. لیکن ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم باقی تمام میچ ہارگئی. ون ڈے سیریز میں نہیں‌ پانچ صف سے شکست ہوئی جبکہ تین میچوں پرمبنی ٹی20 سیریز میں بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

سری لنکن مداحوں نے دنیش چندی مل کے اس بیان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اورسوشل میڈیا پران کے بیان کونہ صرف تضحیک کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی شدید مخلافت بھی کی. بہت سے لوگوں نے دنیش چندی مل کو ایک فراڈ بھی قراردیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں