pakistan-t20-team-top-icc-ranking

پاکستان ٹی20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا

pakistan-t20-team-top-icc-ranking
کراچی: بھارت نے حال ہی میں نیوزیلینڈ کوتین میچوں پرمشتمل ٹی 20 سیریزمیں کے پہلے میچ میں شکست دی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم اب آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآ گئی ہے.

ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کوتین میچوں پرمشتمل ٹی 20 سیریز میں تین صفرسے شکست دینے کے بعد کل 124 پوائنٹس حاصل کرکے نیوزی لینڈ کی جگہ حاصل کی ہے. پاکستان اورسری لنکا کی اس سیریز کا فائنل میچ لاہورمیں کھیلا گیا تھا.

بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم چار پوائنٹ کھو جانے کی وجہ سے دوسرے نمبرپرآ گئی ہے. بھارت نے اس جیت کے نتیجہ میں دو پوائنٹ حاصل کیے ہیں اوراب وہ نمبرپانچ پربراجمان انگلینڈ کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے جبکہ تیسرے نمبرپرویسٹ انڈیزکی ٹیم براجمان ہے.

نئی آئی سی سی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا چھٹے نمبرپر، آسٹریلیا ساتویں نمبرپر اورسری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اوربنگلہ دیش دسویں نمبرپرہے.یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان ٹیم کو 3 پوائنٹس ملے تھے اور وہ 124 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون نیوزی لینڈ سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے رہ گئی تھی۔ اب بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان کے نمبر ون پوزیشن پر برقرار رہنے کیلیے ضروری ہو گا کہ نیوزی لینڈ 3 میچز کی سیریز میں کم از کم ایک میچ اورہارے بصورت دیگر کیویز نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں میچز جیت کر نتیجہ 1-2 کر دیا تو وہ ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں سرفہرست آ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں