شعیب اخترانتہائی خطرناک بولرتھے، ویرات کوہلی

kohli_praises-paksitani-bowlers
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ شعیب اختراپنے زمانے کے انتہائی خطرناک بولرتھے. بھارتی ٹیلی ویژن پروگرام ‘بریک فاسٹ ود چیمپئنز’ میں انٹرویودیتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا شعیب اخترکے بعد اگرانہیں کسی بولر سے ڈرلگتا ہے تووہ پاکستان کے 7 فٹ لمبے بولرمحمد عرفان ہیں.

ویرات کوہلی نے انٹرویو کے دوارن اپنے اوراداکارہ انوشکا شرما کے مابین تعلقات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ انوشکا نے ان کی زندگی میں ایک اہم کردارادا کیا ہے. کوہلی کے مطابق انوشکا شرما نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے اورانہیں‌ بہت پراعتماد بنا دیا ہے.

ویرات کوہلی اس سے پہلے بھی پاکستانی بولروں کی تعریفوں کے پل باندھ چکے ہیں جن میں محمد عامرسرِفہرست ہیں. اس سے پہلے ایک انٹرویوکے دوران جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ کس بولرکا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں توان کا کہنا تھا محمد عامر.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں