smuggled-phones-recovered-karachi

کراچی میں 1ارب سے زائد مالیت کے غیرقانونی فون برامد

smuggled-phones-recovered-karachi
کراچی: پاکستان کی انسدادِ سمگلنگ تنظیم کسٹمزپرویوینٹِو نے پیرکے روز کراچی کے دو مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر1 ارب سے زائد مالیت کے غیرقانونی فون برامد کرلیے ہیں.

ذرائع کے مطابق کسٹمزکی انسدادِ سمگلنگ تنظیم کی دومختلف ٹیموں نے مخبری کی بنیاد پریہ چھاپے مارے ہیں، ایک چھاپہ کراچی کے علاقے صدرکی جمینیائی مارکیٹ میں مارا گیا یہاں سے 25000 سے 30000 غیرقانونی Q-Mobile برامد کرکے تحویل میں لیے گئے جبکہ دوسرا چھاپہ شاہراہِ فیصل پرواقع بلوچ کالونی کے علاقہ میں مارا گیا اوریہاں سے بھی اسی کمپنی کے 70000 سے 80000 غیرقانونی فون برامد کیے گئے.

پچھلے تین دنوں میں یہ کسٹمزپریوینٹِو کی اسمگلنگ کے خلاف دوسری بڑی کاروائی ہے. ذرائع کے مطابق کسٹمزپریوینٹونے تیسری مرتبہ Q-Mobile کے خلاف کاروائی کرکے ایسے فون برامد کیے ہیں جن کوغیرقانونی طریقے سے منگوایا اوربیچا جا رہا ہے. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے برامد کیے گئے فون سرکاری گودام میں بھجوادیے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں