iphoneX-more-profitable-than-iphone8

iPhone X کمائی میں iPhone 8 سےآگے نکل گیا

iphoneX-more-profitable-than-iphone8
ایپل کے نئے پرچم بردارفون iPhone X نے اپنے پرانے ماڈل iPhone 8 کوکمائی کے معاملے میں‌ پیچھے چھوڑدیا ہے، ایک تجزیہ کے مطابق iPhone X کے ہر فون کی فروخت پرکمپنی کو iPhone 8 کے مقابلہ میں زیادہ بچت ہورہی ہے. اس تجزیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیا ماڈل پچھلے ماڈل مقابلے میں 43 فیصد زیادہ قیمت پربک رہا ہے حالانکہ ایپل کو اس نئے ماڈل کے پرزے 25 فیصد مہنگے پڑرہے ہیں.

ٹیک انسائٹس ایک ایسی فرم ہے جومختلف آلات کی چیرپھاڑکرنے کے بعد اس کے پرزوں کا تجزیہ کرتی ہے اوراس فرم کا کہنا ہے کہ نئے iPhone X کوبنانے کی لاگت اس وقت 357.50 ڈالر ہے جبکہ اس کی قیمتِ فروخت 999 ڈالرہے یعنی اس ماڈل پرشرح منافع 64 فیصد ہے. اس کے مقبلے میں iPhone 8 کی قیمت 699 ڈالرہے اوراس پرشرح منافع 59 فیصد ہے.

یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کیونکہ ٹیکنالوجی مصنوعات کی شرح منافع میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا ہے، جیسے جیسے پرزوں کی عمربڑھتی ہے انہیں بنانے کے خرچے میں بھی خاطرخواہ کمی واقع ہوجاتی ہے. iPhone X ایک بالکل نیا ڈیزائن ہے اوراسے جمع کے روز فروخت کے لیے پش کیا گیا ہے اوربظاہراس کی مانگ بہت زیادہ ہے جبکہ iPhone 8 پچھلے ماڈل iPhone 7 کی ہی بہتر شکل تھی.

ایپل نے ٹیک انسائٹس کے تجزیے پرکسی بھی قسم کا بیان دینے سے انکارکردیا ہے. ٹیک انسائٹس کے تجزیہ نگار ایل کاؤسکی کا کہنا ہے کہ ایپل کی میں ایک خاص قابلیت ہے کہ یہ اپنے نئے آلات کو انتہائی پرکشش قیمت پرنہ صرف فروخت کرتی ہے بلکہ یہ اس کی مہنگی قیمت کوبرقراربھی رکھتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں