پاکستان کو ہاکی میں‌ بدترین شکست

Pakistan-suffers-worst-defeat-hockey
کراچی: بدھ کے روزپاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ہاکی فیسٹِوَل میں میزبان ٹیم سے اپنا پہلا میچ آٹھ گولوں سے ہارگئی، آسٹریلوی ٹیم نے کل 9 گول سکورکیے جس کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم صرف 1 گول ہی سکورکرسکی. یہ میچ میلبورن میں سٹیٹ نیٹ بال اینڈ ہاکی سینٹرمیں کھیلا گیا.

آسٹریلیا کی جانب سے بلیک گوورز نے ہیٹ ٹرک سکورکی جبکہ میلبورن کے رہائشی آرون کلائنشمڈٹ نے ڈبل ہیٹ ٹرک سکورکرکے پاکستان کوتاریخ کی بدترین شکست سے دوچارکردیا. پاکستان کی جانب سے واحد گول ابومحمود نے میچ کے 32ویں منٹ میں سکورکیا.

پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے ٹیم کی بدترین کارگردگی پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا “ہمیں اس سے بہترکھیل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، ایشیا کپ میں ہم نے اچھا کھیل پیش کیا تھا لیکن یہاں ہم مکمل طورپرشکست کھا گئے ہیں. ہمیں مخلاف ٹیم کواتنے زیادہ گول سکورکرنے کا موقع نہیں‌ دینا چاہیے تھا. ہم نے کوشش کی لیکن کامیاب نہیں‌ ہوسکے اوراب ہمیں اگلے میچوں میں اپنی کارگردگی بہتربنانا ہوگی. جاپان ایک آسان ٹیم ہے لیکن ہم اب کوئی چانس نہیں لے سکتے.”

پاکستان کا اگلا میچ جمعرات کے روز جاپان کے ساتھ کھیلے گا اورجمع کے روز پاکستانی ٹیم کے مدِمقابل نیوزی لینڈ کی ٹیم ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں