ڈیرن سیمی کی پشاورزلمی کے مداحوں کے لیے پشتومیں ٹویٹس

darren-sammy-tweets-pashto-fans
کراچی: پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاورزلمی کے ویسٹ انڈیزسے تعلق رکھنے والے کپتان ڈیرن سمی نے اپنے مداحوں سے براہِ راست تعلق بنانے کے لیے ایک بارپھرپشتومیں ٹویٹس کی ہیں.

33 سالہ ڈیرن سمی نے اپنے ٹویٹس میں پشاورزلمی کے مداحوں کوخوش آمدید کہا اوران سے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے بارے میں اپنے خیالات بیان کرنے کوکہا.

سیمی کے ٹویٹ کا ترجمہ ہے‌ “خوش‌آمدید زلمی! مجھے امید ہے آپ سب لوگ خوش باش اورصحت مند ہیں‌. آپ کا پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے بارے میں کیا خیال ہے؟”. پشاورزلمی کے مداحوں نے ڈیرن سیمی کے پشتوٹویٹ کوسراہتے ہوئے پشتوہی میں ان کے ٹویٹ کا جواب دیا. ایک مداح‌ نے توان کوسیمی خان کا لقب بھی دے دیا.

حمزہ نامی ایک مداح نے اپنے ٹویٹ میں سیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا “پاکستان آپ سے بہت محبت کرتا ہے اورہم آپ کی بے پناہ عزت کرتے ہیں. ہم یہ بات کبھی نہیں‌ بھول سکتے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے آپ ہی کی وجہ سے کھلے ہیں”.

پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے “سیمی پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک عظیم سفیر ہیں اورہمارا ان سے تعلق کرکٹ سے بھی بڑھ کرہے”. جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سیمی کا دوسرے بین الاقوامی کھلاڑیوں کوپاکستان آنے پرمنانے میں بہت اہم کردار ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں