زمین اگلے 600 سال میں رہنے کے قابل نہیں رہے گی، سٹیفن ہاکنگ

earth-inhabitable-six-centuries
بیجنگ: مشہورومعروف سائنسدان اورماہرِطبیعیات سٹیفنن ہاکنگ کا کہنا ہے کہ اگرانسانوں نے اگلی پانچ صدیوں میں خلا کا سفراختیارنہ کیا توزمین پرانسانیت ختم ہوسکتی ہے.

برطانوی اخباردی سن کے مطابق چین کے دارلحکومت بیجنگ میں منعدہ ٹینسینٹ ویب سَمِٹ میں ایک ویڈیوپریزنٹیشن دیتے ہوئے سٹیفن ہاکنگ نے خبردارکیا ہے کہ زمین پرانسانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اورتوانائی کی مانگ میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے سال 2600ء تک دنیا انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہے گی.

سٹیفن ہاکنگ نے اپنی گفتگوکے دوران 100 ملین ڈالرمہنگے سٹارشاٹ پراجیکٹ کا بھی تذکرہ کیا، اس منصوبے کے تحت چھوٹے سائز کے ریموٹ کنٹرول خلائی جہاز بنائے جائیں گے جولیزرز کی مدد سے روشنی کی رفتار کی 20 فیصد رفتار سے سفرکریں گے.

اس طرح کا چھوٹا خلائی جہاز سیارہ مریخ تک کا سفرایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے کرسکتا ہے، اس کے علاوہ یہ جہاز Proxima B نامی سیارے کا سفرصرف 20 سال میں طے کرسکتا ہے. واضح رہے کہ Proxima B زمین سے 4.2 نوری سالوں کے فاصلے پرہے اورسائنسدانوں کے مطابق اس سیارے کا ماحول انسانوں کے رہنے کے لیے موزوں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں