abdul-razzaq-joins-pti

کرکٹرعبدالرزاق نے پاکستان تحریک اںصاف میں شمولیت اختیارکرلی

abdul-razzaq-joins-pti
سیالکوٹ: پاکستان کے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈرعبدالرزاق نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے.

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان ڈارجوکہ سیالکوٹ کے رہنے والے ہیں نے ہفتہ کے روزاپنے فیس بک پیج پرسابق کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ تصاویرشائع کیں.

عثمان ڈارکا دعویٰ‌ ہے کہ انہوں نے عبدالرزاق کے ساتھ ملاقات کی جس میں سابق کرکٹرنے عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے. عثمان ڈارنے مزید کہا کہ عبدالرزاق آنے والے دنوں میں عمران خان سے ملاقات کریں گے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کریں گے.عبدالرزاق 2016ء میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں تاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں‌ منعقد ہونے والی ماسٹرزچیمپئین لیگ میں شامل ہوسکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں