iPhone X کے ڈسپلے میں مسائل کی شکایات

problems-iphonex-display
ایپل کا تازہ ترین موبائل فون iPhone X تقریباً ایک ہفتے سے مارکیٹ میں آ چکا ہے اورمسلسل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ خبریں اس فون اورایپل کمپنی کے لیے خوش آئند نہیں ہیں. بہت سے صارفین نے شکایت کی ہے کہ فون زیادہ عرصے تک استعمال کرنے سے سکرین کے کناروں‌ پر ایک سبز لکیرنمودار ہوجاتی ہے.

اس سے پہلے یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ ایپل نے iPhone X کے چہرہ شناسی سافٹ ویئرکی درستگی پربھی سمجھوتا کیا ہے، اس افواہ کے نتیجہ میں صارفین کی طرف سے اس فون کی انتہائی مہنگی قیمت پرشدید تنقید بھی سامنے آئی تھی. ایپل نے بعد میں تسلیم کیا کہ یہ افواہ واقعی سچائی پرمبنی تھی.

لیکن اب صارفین ٹویٹر پر”گرین لائن آف ڈیتھ” کی بات کررہے ہیں جو بہت سے صارفین میں مایوسی کا باعث بن رہی ہے.

iPhone X کی OLED سکرین کے کناروں کے ساتھ نظرآنے والی اس لکیرکی موٹائی چاہے زیادہ نہ ہو لیکن پھربھی یہ واضح‌ طورپردیکھی جا سکتی ہے. ابھی تک ایپل کی طرف سے اس مسئلہ کی کوئی تصدیق سامنے نہیں‌ آئی ہے لیکن ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے باآسانی کمپنی کو فون واپس کرکے اس کے بدلے نیا فون حاصل کرلیا ہے. اس کا مطلب ہے کہ ایپل کمپنی اس مسئلہ سے واقف ہے لیکن ابھی تک یہ نہیں‌ جان سکی کہ مسئلہ کی وجہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں