مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں، رشی کپور

Download PDF

rishi-kapoor-wants-visit-pakistan
دہلی: بھارت کے تجربہ کار اداکار رشی کپور آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں خاص طورسے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے فائنل کے سے پہلے ان کے ٹویٹرپیغامات کولے کرپاکستان میں بہت تنقید کی گئی تھی. یاد رہے یہ فائنل بھارت اورپاکستان کے مابین کھیلا گیا تھا. لیکن اب حیران کن طورپررشی کپورنے اس خواہش کا اظہارکیا ہے کہ وہ مرنے سے پہلے ایک بار پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں.

اپنے ٹویٹرپیغام میں‌ ان کا کہنا تھا “میں اب 65 برس کا ہوگیا ہوں اورمرنے سے پہلے پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں. میں چاہتا ہوں‌ کہ میرے بچے اپنے آبائی علاقہ کو جان سکیں.

رشی کپورکا آبائی گھرپشاورمیں ہے. اس گھرکی تعمیرپرتھوی راج کے والد بھاشیشورناتھ کپورنے 1918ء سے 1922ء تک کی تھی، پرتھوی راج کپوراپنے خاندان کے پہلے فرد تھے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں کام کا آغازکیا. کپورخاندان 1947ء میں تقسیم کے بعد بھارت منتقل ہوگیا تھا.

ہفتہ کے روز جموں کشمیرکے سابق وزیرِاعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیرکا جوحصہ پاکستان کے قبضہ میں‌ ہے وہ پاکستان کا حصہ ہی رہے گا اوراس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں‌ ہوگی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں اورکشمیرکومزید خودمختاری کی ضرورت ہے. فاروق عبداللہ نے آزادی کی تحریک چلانے والوں پرتنقید بھی کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں