خراب آئی فون چارجرسے 14 سالہ لڑکی کی جان چلی گئی

Download PDF

iphone-charger-kills-girl
ہنوئی: ویت نام میں‌ ایک 14 سالہ لڑکی اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جب سوتے ہوئے اسے اپنے ہی آئی فون چارجرسے کرنٹ لگ گیا.

ویت نام کے دارلحکومت ہنوئی کی پولیس کے مطابق لی تھی ژوان جس کی عمرصرف 14 برس تھی کے آئی فون چارجرکی اوپری چادرچھل گئی تھی اوراس جگہ سے تارننگی ہوگئی تھی اوررات کوسوتے ہوئے تارکہ یہ حصہ اس کے جسم سے چھوگیا اورکرنٹ لگنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی.

اس کے والدین نے اسے اپنے بسترپربے ہوش پایا اورفوراً اسے لے کرہسپتال پہنچ گئے لیکن تب تک بہت دیرہوچکی تھی اورڈاکٹروں نے اس کی آمد کے ساتھ ہے اسے مردہ قراردے دیا. طبی ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لڑکی کی موت واقعی کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے.

پولیس کولڑکی کے بسترسے ایک جلی ہوئی سفید تارملی ہے اوران کا ماننا ہے کہ اس تارکا چھوٹا سا حصہ چھلا ہوا تھا جس کی وجہ سے تار ایک جگہ سے ننگی ہوگئی تھی. تحقیقاتی افسران کے مطابق پولیس کا ماننا ہے کہ لڑکی نے اپنا ایپل فون چارجرکے ساتھ لگایا اورپھرہرروز کی طرح اپنا فون اپنے بسترپررکھ دیا.

پولیس کے مطابق رات کے کسی وقت فوج چارجرکی تارلڑکی کے نیچے آگئی جس سے اسے کرنٹ لگ گیا. حکام اب بھی اس چارجرکی تارکی جانچ پڑتال کررہے ہیں اوریہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا یہ ایپل کا اصلی چارجرہے یا کسی اورکمپنی کا بنایا ہوا ہے. چارجرکے سامنے والے حصے پرٹیپ بھی لپیٹی گئی تھی جس کا مطلب ہے کہ لڑکی کو چارجرکی تارمیں خرابی کا بخوبی علم تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں