آئی سی سی نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قراردے دیا

hafeez-bowling-action-illegal
لندن: انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے جمرات کے روزاعلان کیا ہے کہ محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا آزاد تجزیہ کروانے کے بعد ہم اس نتیجہ پرپہنچے ہیں کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی ہے اوراس کے ساتھ ہی آئی سی سی نے فوری طورپرمحمد حفیظ پرباؤلنگ کروانے کی پابندی لگا دی ہے.

محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے آزاد تجزیے سے پتا چلا ہے کہ ان کے بازوکا خم زیادہ تر15 ڈگری سے تجاوز کرجاتا ہے جوکہ آئی سی سی کے موجودہ قوانین سے مطابقت نہیں کھاتا. آئی سی سی کے غیرقانونی باؤلنگ قوانین کے آرٹیکل 11.1 کے مطابق محمد حفیظ پرلگی بین الاقوامی پابندی کا اطلاق قومی کرکٹ فیڈریشن اوراس کے زیرِاہتمام منعقدہونے والے تمام میچوں میں بھی ہوگا. اس کا مطلب ہے کہ محمد حفیظ اب چاہے بین الاقوامی میچ کھیلیں یا چاہے مقامی میچ کھیلیں وہ باؤلنگ نہیں کرواسکیں گے.

محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی شکایت 18 اکتوبرکودبئی میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ کے دوران کی گئی تھی جس کے بعد یکم نومبرکولوبروہ یونیورسٹی میں ان کے باؤلنگ ایکشن کی آزادانہ تحقیقات کروائی گئیں. محمد حفیظ اپنا باؤلنگ ایکشن تبدیل کرنے کے بعد دوبارہ اس کا تجزیہ کروانے کی درخواست دے سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں