سعودی شہزادوں پرامریکی کرائے کے سپاہیوں کا تشدد

Download PDF

american-mercenaries-torture-saudi-princes
ریاض: برطانوی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جن سعودی شزادوں اورارب پتی کاروباری افراد کوگرفتارکیا گیا ہے ان پرامریکی پرائیویٹ سیکیورٹی کنٹریکٹرز کے ذریعے تشدد کروایا جا رہا ہے. ایک اطلاع کے مطابق کچھ شہزادوں کو الٹکا لٹکا کرزدوکوب بھی کیا گیا ہے.

برطانوی خبررساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق سعودی عرب کے چند سب سے طاقت ورلوگوں کے اس گروہ کو ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پرتین ہفتے قبل گرفتارکیا گیا تھا، حراست می لیے گئے افراد میں سے 11 سعودی شہزادون کے علاوہ سینکڑوں کاروباری افراد اورحکومتی اہلکارشامل ہیں. ان سب افراد کوکرپشن کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے.

برطانوی خبررساں ادارے کا مزید کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے بعد ان افراد سے تفتیش کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اورذرائع کے مطابق تفتیش کرنے والے افراد امریکی کرائے کے سپاہی ہیں جن کو32 سالہ ولی عہد کے لیے کام کرنے کے لیے بلایا گیا ہے. ولی عہد محمد بن سلمان اس وقت سعودی عرب کی سب سے طاقتورشخصیت ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش گرفتارافراد کوبے عزتی کی جارہی ہے، انہیں تھپڑمارے جارہے ہیں اوران پرتشدد بھی کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں بالکل توڑکررکھ دیا جائے. ڈیلی میل نے جن ذرائع کا حوالہ دیا ہے ان کے بقول “بلیک واٹر” ہی وہ کمپنی ہے جس کوسعودی حکومت نے اس کاروائی کے لیے چنا ہے. ان ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بلیک واٹرکی سعودی عرب میں موجودگی کا سوشل میڈیا پرپہلے سے ہی ذکرموجود ہے اور لبنان کے صدرنے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں