افغان فورسزکا حقانی کمانڈرکوہلاک کرنے کا دعویٰ

Download PDF

afghan-forces-claim-kill-haqqani-leader
کابل: افغانستان کی حکومت نے جمع کے روز حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈرسمیت درجنوں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے. خاما پریس کے بقول افغان حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن وردک کے ضلع نیرکھ میں کیا گیا تھا.

صوبائی گورنرعبدل الرحمان منگسل کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے منگل کی رات اس آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں تقریباً 20 طالبان جنجگوؤں کوہلاک کردیا گیا تھا. عبدل الرحمان نے مزید کہا کہ ہلاک شدگان میں طالبان کے کئی اہم کمانڈربھی شامل ہیں. البتیٰ افغان حکومت کے ایک اوراہلکارکا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی اصل تعداد 30 کے قریب ہے جس میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈرقاری قدراللہ بھی شامل ہے.

طالبان نے ابھی تک اس آپریشن کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے اورنہ ہی کسی ادارے یا فرد نے ان سے رابطہ کرکے افغان حکومت کے دعوے کی تصدیق کی ہے.

میدان وردک جو کہ دارلحکومت کابل سے کافی قریب ہے کا شمارمرکزی افغانستان کے سب سے غیرمستحکم صوبوں میں ہوتا ہے اوریہاں پربغاوت اپنے عروج پرہے. صوبہ کے متعدد اضلاع میں ہتھیاربند گروہ کھلم کھلا پھررہےہیں جو کہ اکثراوقات حکومت کے خلاف حملے کرتے رہتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں