برطانوی میوزیم میں قائدِ‌اعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی

Download PDF

jinnah-bust-enveiled-london-sadiq-khan
لندن: برطانوی دارلحکومت لندن کے میئرصادق خان نے منگل کی رات لندن کے برٹش میوزیم میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی کی. یہ مجسمہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کی جانب سےمشہورِ زمانہ لنکن انن میں نصب کیاجائے. اس مجمسمے کا مقصد پاکستان کی آزادی کے سترسالوں کوخراجِ تحسین پیش کرنا ہے.


صادق خان نے نقاب کشائی کی تصاویرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرشائع کیں، ان کا کہنا تھا “قائدِاعظم محمد علی جناح کے کانسی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا ان کے لیے کسی سعادت سے کم نہیں”. اس مجسمے کی مستقل رہاش گاہ لنکن انن ہے، یہ وہ ادارہ ہے جہاں سے قائدِ اعظم نے بیرسٹری کی تعلیم حاصل کی تھی.

لندن کے میئرصادق خان کا کہنا ہے “جناح‌ تاریخ کی نہ صرف ایک اہم ترین شخصیت ہیں بلکہ مشعلِ راہ بھی ہیں پاکستانیوں کے لیے بھی اوردنیا میں موجود جمہوریت پسندوں، عورتوں کے حقوق کے لیے لڑنے والوں اورمذہبی آزادی کے حامیوں کے لیے بھی. قائدِاعظم ایسی شخصیت ہیں جن کے ہمیشہ لاکھوں‌ مداح موجود رہیں گے.”

اپنا تبصرہ بھیجیں