بلوچستان کے ضلع کوہلومیں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

Download PDF

terror-plot-foiled-baluchistan
کوئٹہ: بلوچستان کی لیویزفورس نے ہفتہ کے روز ضلع کوہلومیں دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ ناکام بنا دیا.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرکوہلوآغا نوید کا کہنا تھا کہ بلوچ لیویزنے تحصیل کاہان کے علاقہ سوراف نالہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرچھاپہ مارکراسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے. یہ آپریشن سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے دی گئی معلومات کی بنیاد پرکیا گیا تھا.

اطلاعات کے مطابق اس آپریشن کے نتیجہ میں‌ لیویزفورس نے کم ازکم 181 RPG-7 راکٹ، 172 فیوز، MMRR گن اور80 گولیاں برامد کی گئی ہیں. البتیٰ کسی دہشت گرد کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں‌ ہے. ڈپٹی کمشنرآغا ندیم کے مطابق یہ آپریشن پاکستان آرمی کے آپریشن ردالفساد کا ہی حصہ تھا جس کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں