ویرات کوہلی نے 6 ڈبل سنچریاں بنا کربرائن لارا کا ریکارڈ توڑدیا

Kohli-made-six-double-centuries
نئی دہلی: اتوارکے روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف 243 رن سکورکرکے پہلے بین الاقوامی کپتان بن گئے ہیں‌ جنہوں نے 6 ڈبل سنچریاں سکورکی ہیں.

29 سالہ کوہلی نے تین ٹیسٹ میچوں پرمشتمل اس سیریز میں لگا تاردوسری ڈبل سنچی سکورکی ہے جس کے نتیجہ میں‌ ویسٹ انڈیزکے سابق کپتان برائن لارا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے. برائن لارا نے 5 ڈبل سنچریاں سکورکررکھی ہیں. ویرات کوہلی آج کل مکمل فارم میں ہیں، انہوں نے پہلے میچ میں‌ 213 رن سکورکیے جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے ایک بارپھرڈبل سنچری سکورکرتے ہوئے 243 رن بنائے.

ویرات کوہلی کا تعلق بھارت کے دارلحکومت دہلی سے ہے اوراس سے قبل انہیں کمرکا مسئلہ درپیش تھا لیکن پھربھی انہوں نے کمال مہارت سے میچ کے پہلے دن سات گھنٹے تک بیٹنگ کی اوراس دوران 25 باؤنڈریاں سکورکیں اورکل 287 گیندوں کا سامنا کیا.

آخرکارانہیں دوپہرکے کھیل کے دوران سپن باؤلرلکشن سنداکن نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے آؤٹ کردیا لیکن اس دوران ویرات کوہلی اپنے سب سے زیادہ سکورکا ریکارڈ توڑچکے تھے. اس سے پہلے انہوں نے برطانیہ کے خلاف 235 رن سکورکررکھے تھے.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں