پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرسکتے ہیں، سی آئی اے چیف

Download PDF

cia-chielf-threatens-pakista
امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے چیف مائک پومپیو نے پاکستان کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرپاکستان اپنی حدود میں موجود دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کی صفائی نہیں کرتا توامریکہ خود انہیں ختم کرنے کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا.

امریکی ڈیفنس سیکریٹر جم میٹِس آج پاکستان تشریف لارہے ہیں اورممکن ہے کہ وہ پاکستان پردہشت گردوں کے خلاف مزید سخت کاروائیاں جاری رکھنے کا دباؤ ڈالیں گے. ان کی وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات بھی متوقع ہے. پاکستان کے بعد وہ مصر، اردن اورکویت کا دورہ بھی کریں گے.

سی ائی اے چیف کے مطابق جم میٹِس پاکستان میں اپنے دورے کے دوران صدرٹرمپ کے ارادوں کو واضح کریں گے اوریہ پیغام بھی دیں گے کہ پاکستان کا دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کے عمل کی امریکہ میں بہت پزیرائی ہوگی. انہوں نے مزید کہا پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے افغانستان میں امریکی عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہیں.

مائک پومپیو نے یہ بھی بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی صورتحال سے کس طرح نمٹے گی، ان کا کہنا تھا “اگر پاکستان اپنی حدود میں سے دہشت گردی کے ٹھکانے ختم کرنے میں ناکام رہا توہم ان ٹھکانوں کوختم کرنے لیے جوکچھ بھی کرسکتے ہوئے وہ کریں گے”.

اپنا تبصرہ بھیجیں