آصف زرداری آج طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے

Download PDF

zardari-meeting-tahir-qadri
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے چیف علامہ طاہرالقادری سے فون پربات رابطہ کیا اورماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ کے معاملہ پربات چیت کی.

اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پربات چیت ہوئی اوردونوں نے آپس میں ملاقات کرنے پراتفاق کا اظہارکیا. اس کے علاوہ دونوں لیڈران نے ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی گفتگوکی.

امید کی جارہی ہے کہ آصف علی زرداری علامہ طاہرالقادری سے لاہورمیں ملاقات کریں گے. وہ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مل کرمسلم لیگ (ن) کے خلاف ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ‌ کی روشنی میں تحریک چلائیں گے.

قومی اسمبلی میں حزبِ مخالف کے لیڈرخورشید شاہ نے تصدیق کی ہے کہ آج دونوں لیڈران کی ملاقات ہوگی. خورشید کا کہنا ہے “طاہرالقادری اورآصف زرداری کی ملاقات کوئی نئی خبرنہیں ہے کیونکہ ماضی میں بھی ان کا آپس میں رابطہ رہا ہے. پاکستان پیپلزپارٹی نے گلی محلے کی احتجاجی سیاست سے دوری اختیارکی رکھی ہے لیکن آج کی ملاقات میں ملک میں‌ کواس بحران سے نکالنے کے لیے بات چیت ہوگی”.

اپنا تبصرہ بھیجیں