“گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے ایک اورکارگرایپلی کیشن

Download PDF

google-launches-new-app-filesgo
کراچی: دنیا کی سب سے سرچ انجن کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے استعمال کے لیے ایک اورکارگرایپلی کیشن “فائلزگو” متعارف کرادی ہے.

گوگل کی متعارف کردہ اس نئی ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کو اپنے فون پرمختلف فائلیں تلاش، شیئراورکلین کرنے میں بہت آسانی ہوگی. فائلزگوصارف کے موبائل میں ڈیٹا کے لیے جگہ بناتی ہے، فائلوں کوآسانی شیئرکرتی ہے اورمختلف فائلیں تلاش کرنے میں بھی بہت مددگارثابت ہوتی ہے.

گوگل کے مطابق فائلزگوایپلی کیشن مستقبل قریب میں متعارف کروائے جانے والے اینڈرائیڈ اوریو(گوایڈیشن) والے موبائل فونز میں پہلے سے موجود ایپس پیکج کے طورپرپیش کیا جائے گا. ان موبائلز کی فروخت 2018ء کے اوائل میں شروع ہوگی. اس کے علاوہ نوکیا موبائل، پیناسونک، مائیکرومیکس، لاوا، انٹیکس، کاربون موبائلزاورزولو جیسے سمارت فون میکرزبھی فائلزگوکواپنے موبائلز میں پہلے سے انسٹال کی ہوئی ایپ کے طورپرپیش کریں گے.

گوگل کے نائب صدرکائزرسینگپتا نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا “ہرروز لاکھوں موبائل فونزکی سٹوریج سپیس ختم ہوجاتی ہے اورایسے فونزکی مانگ میں اضافہ ہورہا ہےجن کی سٹوریج سپیس 16GB یا 32GB ہے، دنیا بھرمیں استعمال ہونے والے زیادہ ترفونزکی سٹوریج 4GB یا اس سے بھی کم ہے”.

سینگپتا نے مزید کہا “صارفین کواکثر اپنے موبائل فون کی سٹوریج ختم ہونے کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورانہیں مسلسل یہ فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کون سا ڈیٹا رکھنا چاہیے اورکون سا ڈیلیٹ کرنا چاہیے. ہم فائلزگوایپلی کیشن کوپچھلے ایک ماہ سے ٹیسٹ کررہے ہیں اورہرصارف اوسطاً 1GB جگہ بچا رہا ہے، اس کے علاوہ صارفین نے ڈیٹا کی مدد سے ایک دوسرے کوبہت سی فائلز شیئربھی کی ہیں”.

فائلزگوایپلی کیشن فون میں خالی جگہ بناتی ہے نیز یہ صارف کومشورہ دیتی رہتی ہے کہ کون سی فائلز ڈیلیٹ کردینی چاہیے. اس کے علاوہ فائلزکی تلاش بھی تیزی کے ساتھ ہوتی ہے. اگرآپ کوئی ڈیٹا ہمیشہ کے لے محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو اس فائل کوسلیکٹ کرکے اس کا گوگل ڈرائیویا کسی بھی کلاؤڈ سٹوریج ایپ میں بیک اپ بنا سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں