کرکٹ کا نیا دور: بھارت اورزمبابوے کے مابین 4 روزہ ٹیسٹ میچ

4-day-test-match
کیپ ٹاؤن: منگل کے ورز بین القوامی کرکٹ کے ایک نئے دورکا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں بھارت اورزمبابوے کے مابین 4 روزہ ٹیسٹ‌ میچ ہوگا. یہ میچ پورٹ ایلزبتھ کے سینٹ جارج پارک میں کھیلا جائے گا.

یہ ایک تجرباتی میچ ہے اوراس میں استعمال کی جانے والی گیند کا رنگ بھی گلابی ہوگا. گیند کا رنگ تبدیل کرنے کے معاملے پرمختلف ممالک سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، کچھ کے نذدیک یہ ایک اچھی تبدیلی ہے جبکہ کچھ اس فیصلہ پرتنقید کررہے ہیں.

زمبابوے کے کوچ ہیتھ سٹریک کا ماننا ہے کہ ٹیسٹ میچوں کا ایک دن کم کرنے سے ٹیمیں تیزکھیلنے پرمجبورہوجائیں گی. اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ ٹیمیں زیادہ رسکی حکمت عملی بنا سکیں گی.

آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کیلیے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6 گھنٹوں کا کھیل ہوگا جوکہ پانچ روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے، اس میں 90 کے بجائے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے ضرورت پڑی تو پانچ روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل کو جاری رکھا جائے گا۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں