afghanistan-situation-worse-without-us-intervention

امریکی مداخلت کے بغیرافغانستان کے حالات مزیدبدترہوتے، پوٹن

afghanistan-situation-worse-without-us-intervention
ماسکو: روسی صدر ولاد میرپوٹن کا پیرکے روز کہنا تھا کہ اگرامریکہ مداخلت نہ کرتوافغانستان کی صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب ہوتی.

روسی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق پوٹن نے پارلیمانی لیڈرشپ سے بات کرتے ہوئے کہا “افغانستان میں دہشت گردی کی صورتحال مزید بگڑگئی ہے اوریہ خراب ترہوتی جارہی ہے. لیکن اگرامریکی افواج افغانستان میں موجود نہ ہوتیں توصورتحال مزید خراب ہوتی. امریکہ اورروس کے تعلقات کافی پیچیدہ ہیں لیکن ہمیں حقیقت سے صرفِ نظرنہیں کرنا چاہیے”.

روسی خبررسان ایجنسی ٹولونیوزکے مطابق ولادی میرپوٹن نے کہا کہ افغانساتن، تاجکستان اورازبکستان کا سرحدی علاقہ مکمل طورپرطالبان کے قبضہ میں ہے. ولادی میرپوٹن نے مزید کہا “میں نے آج ترکمانستان کے صدرسے بات کی ہے اورانہوں نے افغانستان اورہمسایہ ممالک بھارت اورپاکستان میں سے گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کا اعادہ کیا ہے”.

اپنا تبصرہ بھیجیں