baba-wenga-predictions-2018

نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2018ء کیلئے اہم پیش گوئیاں

baba-wenga-predictions-2018
لندن: بابا وینگا ایک نابینا عاملہ تھی جس 1996ء میں 85 سال کی عمرمیں‌ وفات پا گئی تھی. وہ اپنی پیش گوئیوں‌ کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہورتھی اوردنیا کے کئی اہم واقعات اس کی پیش گوئیوں کے عین مطابق پیش آئے.

اپنی موت سے پہلے بابا وینا نے 51ویں صدی تک کے واقعات کی پیش گوئیاں کررکھی تھیں. بابا وینگا کے مطابق 51ویں صدی کے بعد دنیا ختم ہوجائیگی.

بابا وینگا کی چند اہم پیش گوئیوں میں ستمبر11 کونیویارک میں‌ہونے والے حملہ، داعش کی اٹھان، بریکسٹ اورباکسنگ ڈے سونامی شامل ہیں. جولوگ بابا وینگا پرایمان رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ستمبر11 حملے کے بارے میں اس کا کہنا تھا “امریکی عوام پردوآہنی پرندے حملہ آورہوں گے. امریکی عوام ان آہنی پرندوں‌ کے حملوں کے نتیجہ میں گرجائیں گے، جھاڑیوں میں بھیڑیے غرائیں گے اورمعصوم لوگوں کا خون بہے گا”.

بابا وینگا نے اپنی موت سے بھی قبل 2018ء میں‌ ہونے والے جن واقعات کی پیش گوئی کی تھی ان کے مطابق اس سال چین امریکہ کوپیچھے چھوڑدے گا اوردنیا کی واحد سپرپاوربن جائے گا. ایک اورپیش گوئی کے مطابق سیارہ زہرہ پرتوانائی کی ایک نئی قسم بھی دریافت ہوگی.

1996ء‌ میں اپنی موت سے قبل بابا وینگا نے یہ دواہم واقعات کی پیش گوئی تھی اوراس کے ماننے والوں کے مطابق یہ پیش گوئیاں‌ سچ ثابت ہوں گی. چین 1970ء میں کا دنیا کی معیشیت میں حصہ صرف 4.1 فیصد تھا لیکن 2015ء میں‌ چین کا دنیا کی معیشیت میں‌ حصہ 15.6 فیصد ہوچکا ہے. فوربز کے مطابق امریکہ کا 16.7 فیصد حصہ 2025ء تک کم ہوکر14.9 فیصد ہوجائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں