امریکی خاتون کوگھرکا بجلی کا بل 284 ارب ڈالرموصول

electricity-bill-billions
پنسلوینیا: کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ 284 ارب ڈالرسے آپ کیا کچھ خرید سکتے ہیں؟ آپ پوری کی پوری نیٹ فلکس کمپنی خرید سکتے ہیں یا 747 بوئنگ 747 جمبوجیٹ خرید سکتے ہیں. اس کے علاوہ آپ وینزویلا، نائجیریا، پیرواورآئس لینڈ کا مشترکہ قومی قرض ادا کرسکتے ہیں.

یا پھراگرآپ میری ہورومونسکی ہیں تویہ پیسہ صرف آپ کا ایک ماہ کا بجلی کا بل ادا کرنے میں کام آسکتاہے. امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے ایری کی رہائشی میری ہورومونسکی کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہیں 284،460،000،000 ڈالرکابل موصول ہوا جس میں انہیں 28،176 ڈالرکی پہلی قسط اداکرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی.

میری ہورومونسکی نے واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا جب انہوں نے بل کھول کردیکھا توانہوں نے صفروں نے گنتی شروع کردی، وہ سوچ رہی تھی کہ کیا لوگ اتنی بڑی رقم کی گنتی بھی کرسکتے ہیں یا نہیں؟ پھراس نے اپنی نظرکی عینک لگائی اوربل کودوبارہ پڑھا.

میری نے کہا “بل کی آکری تاریخ نومبر2018ء لکھی تھی جس پرمیں نے سوچا کہ کم ازکم ہمارے پاس اتنے ارب ڈالراکٹھے کرنے کے لیے ایک سال توہے”.

جس بل میری ہورومونسکی نے بل کھول کردیکھا تواس وقت اس کا خاوند اورایک بیٹا بھی گھرمیں موجود تھے. جب میری نے بل دیکھا تووہ پوچھنے لگے کہ کیا وہ خیریت سے ہے؟ میری ہورومونسکی نے بل کی تصویراپنےبڑے بیٹے کوبھیجی جس نے فوراً بجلی فراہم کرنے والی کمپنی سے رابطہ کیا.

کمپنی نے فوری طورپرانہیں یقین دہانی کراوئی کہ ایسا صرف ایک غلطی کی وجہ سے ہوا ہے. بل کی اصل رقم 286.46 ڈالر تھی، میری کے مطابق پچھلے ماہ کے 161 ڈالرکے بل کومدِنظررکھا جائے تویہ رقم بھی کچھ زیادہ ہی لگتی ہے. لیکن پھربھی یہ اس رقم سے توکم ہی تھی جسے دیکھ کرمجھے دل کا دورہ پڑنے لگا تھا.

میری نے بل کی تصویرایک مقامی اخبارکوبھی ارسال کردی جس نے اس پرسٹوری لکھی اوراس طرح اس بل کی کہانی انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں