نیویارک میں آتشزدگی سے 12 افراد جاں بحق

fire-kill-12-new-york-bronx
نیویارک: جمعرات کی رات نیویارک کے علاقہ برانکس میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجہ میں ا بچے سمیت کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں. حادثہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں.

نیویارک کے میئربل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ یہ پچھلے 25 سال میں ہونے والا سب سے بڑا حادثہ ہے. ہلاک شدگان کے علاوہ 4 لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں. میئربل ڈی بلاسیو نے خبردارکیا ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے.


نیویارک شہرکے فائرکمشنرڈینیئل نیگرو کے مطابق آگ عمارت کی پہلی منزل پرلگی جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمر1 سال سے 50 سال تک ہے اوران کی موت عمارت کی مختلف منزلوں پرہوئی. نیویارک فائرڈیپاڑٹمنٹ‌ کواس حادثہ کی سب سے پہلی اطلاع 6 بج کر51 منٹ پرملی اوراگلے تین منٹ میں کاروائی کا آغاز کردیا گیا.

ڈینیئل نیگرو کا کہنا ہے “اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہا کہ یہ ایک عظیم حادثہ ہے. ہم جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں”.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں