Pakistan-should-deal-with-terrorism-trump

میرا جوہری حملے کا بٹن شمالی کوریا سے بڑا اورطاقتورہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Pakistan-should-deal-with-terrorism-trump
واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن پرطنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جوہری اثاثے شمالی کوریا سے بڑے اورزیادہ طاقتورہیں.

ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے بھی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن پرتنقید کرتے رہتے ہیں اورانہیں “لٹل راکٹ مین” کہ کرپکارتے ہیں. امریکی صدرنے کہا کہ ان کا جوہری حملہ کا بٹن شمالی کوریا سے بڑا اورطاقتورہے اوریہ کام بھی کرتا ہے.


کم جونگ اُن نے نئے سال کے موقع پراپنی ایک تقریرمیں امریکہ کو دھمکی دی تھی کہ ان کی جوہری طاقت اب مکمل ہوچکی ہے اورجوہری حملے کا بٹن ہمیشہ ان کی پہنچ میں رہتا ہے. ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورشرط رکھی ہے کہ شمالی کوریا سے صرف اسی صورت میں رابطہ ہوسکتا ہے جب وہ اپنے جوہری اثاثے ختم کردے.

امریکی صدرکے اس بیان پرڈیموکریٹک پارٹی اورخارجہ پالیسی کے ماہرین کی طرف سے کافی تنقید بھی کی گئی ہے.

واضح رہے کہ 2017 کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کرتے ہوئے امریکا کو براہ راست دھمکی دی گئی تھی جب کہ متعدد مرتبہ جوہری میزائل تجربے کے سبب اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرسخت اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں