امورِخانہ داری کی ماہرزبیدہ آپا انتقال کرگئیں

zubaida-apa-dies
کراچی: پاکستانی میڈیا کی مشہورومعروف شخصیت اورامورِ خانہ داری کی ماہرزبیدہ آپا جمعرات کی رات انتقال کرگئیں ان کی عمر72 سال تھی. ان کے بھائی انورمقصود نے میڈیا کوبتایا “زبیدہ آپا تھوڑا عرصہ بیماررہنے کے بعد انتقال کرگئیں ہیں اوران کاجنازہ ڈی ایچ اے کراچی کی سلطان مسجد میں جمع کے روز ادا کیا جائے گا”.

زبیدہ آپا کی شہرت کا آغاز 90 کی دہائی سے ہوا اوران کی وجہ شہرت ان کے کھانے کی ترکیبیں‌ اورگھریلو ٹوٹکے تھی. زبیدہ آپا کوکھانا پکانے کا ماہرمانا جاتا تھا اورہزاروں لوگوں نے ان کے کوکنگ شوز سے کھانا بنانا سیکھا ہے. زبیدہ آپا کے وصال کی خبرعام ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرملک کی معزز شخصیات نے تعزیتی پیغامات ارسال کرنا شروع دیے جن میں سیاستدان، ادیب، شاعراوراداکار شامل ہیں اورسب نے زبیدہ آپا کی موت پرگہرے غم اورافسوس کا اظہارکیا.

زبیدہ آپا کی پیدائش 1945ء میں حیدرآباد دکن کے ایک اردوبولنے والے خاندان میں ہوئی اوروہ صرف دو سال کی تھیں جب وہ اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کرکے آئیں. ان کے مشہوربہن بھائیوں میں ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا، شاعرہ زہرہ نگار اورانورمقصود شامل ہیں.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں