air-marshal-asghar-khan-dies

ریٹائرڈ ایئرمارشل اصغرخان راولپنڈی میں انتقال کرگئے

air-marshal-asghar-khan-dies
اسلام‌آباد: ریٹائرڈ ایئرمارشل اصغرخان اورپاکستان ایئرفورس کے پہلے مقامی کمانڈرجمعرات کی صبح راولپنڈی میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے سابق ایئرچیف سینے کی انفیکشن کا کمبائنڈ ملٹری ہسپتال روالپنڈی میں علاج کروارہے تھے. ان کی نمازِ‌جنازہ چکلالہ ایئربیس پرآج ادا کی جائے گی اوراس کے بعد ایبٹ آباد کے نواسحرگراؤنڈ‌ میں ہفتہ کے روز ایک بار نمازِجنازہ اداکرنے کے بعد ان کی تدفین کی جائےگی.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایئرمارشل اصغرخان کی وفات پرگہرے غم اورافسوس کا اظہارکیا ہے. ان کی خدمات کوسراہتے ہوئے وزیراعظم نے ان کے ایصال وثواب کی دعا کی ان کے خاندان کوحوصلہ بھی دیا. ایئرچیف مارشل سہیل امان نے بھی اصغرخان کی موت پرگہرے غم کا اظہارکیا اوران کا کہنا تھا اصغرخان نے ملکی فضائیہ کی انتہائی بہادری سے رہنمائی کی.

چیف آف آرمی سٹاف قمرجاوید باجوہ نے بھی ریٹائرڈ ایئرچیف مارشل اصغرخان کے وصال پرغم اورافسوس کا اظہارکیا ہے. سابق صدرآصف علی زرداری اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے بھی اپنے پیغامات میں ایئرمارشل اصغرخان کی موت پراظہارِافسوس کیا ہے.


اصغرخان کی پیدائش 17 جنوری 1921ء کوجموں کشمیرمیں ہوئی. انہوں نے 1940ء‌ میں رائل انڈین ملٹری کالج ڈیرہ سے گریجوایشن کی اوراسی سال انہیں نویں رائل دکن میں کمشنڈ آفیسر کے طورپرتعینات کردیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں