پاکستان نے نیٹوسپلائی لائن روکنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا، امریکا

pakistan-nato-supply-line
واشنگٹن: امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی طرف سے نیٹوسپلائی لائن بن کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا.

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئےامریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے کہا کہ پاکستان نے نہ ہی اپنی فضائی حدود میں امریکی پروازوں پرپابندی لگائی ہے اورنہ ہی زمینی راستے سے فوجی سازوسامان کی ترسیل روکی ہے. پاکستان کی امداد صرف اسی صورت بحال کی جائے گی اگردہشت گردوں کے خلاف اقدامات عمل میں لائے گئے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی امداد رکنے کے نتیجہ میں پاکستان اورچین کے روابط مضبوط ہونے پرامریکہ کو کوئی تشویش نہیں‌ ہے.

امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے کہا امریکہ اورپاکستان کے تعلقات واپس معمول میں آنے میں اب کئی سال درکارہیں، پاکستان سے گزرنے والی نیٹوسپلائی کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں، اب تک پاکستان نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ امریکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پرپابندی لگا رہا ہے یا زمینی راستے کے ذریعے فوجی سازوسامان کی ترسیل روک رہا ہے.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں