مقبوضہ کشمیرمیں دھماکے سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

Kashmir-ied-blast-kill-four
سری نگر: ہفتہ کے روز جموں کشمیرکے قصبہ سوپورمیں ایک دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں. دھماکے کا نشانہ پولیس کا ایک گشتی یونٹ تھا.

حریت پسندوں نے چھوٹا بازاراوربڑابازارکے درمیانی راستے میں واقع ایک دوکان میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا. جیسے ہی پولیس اپنے معمول کے دورے پراس جگہ پہنچی دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 4 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے. جانی نقصان کے علاوہ تین دوکانیں بھی مکمل طورپرتباہ ہوگئی ہیں.

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے. علاقہ کومکمل طورپرفوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کا آغازکردیا گیا ہے. اتفاق سے جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت 1993ء کے قتلِ عام کے احتجاج میں ہڑتال جاری تھی جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ بازارکا کافی زیادہ حصہ ہڑتال کی وجہ سے بند تھا.

جموں کشمیر کی وزیرِاعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہارِافسوس کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں