پہلا ون ڈے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو61 رنزسے ہرادیا

paksitan-lose-first-odi-newzealand
ولنگٹن: پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 61 رنز سے ہارگیا جبکہ میچ کا فیصلہ بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا.

یہ میچ بیسن ریزرو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کوجیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم 32یں اوورکے دوران بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا. میچ روکنے کے وقت پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اورمجموعی سکور166 رنز تھا. اوپنرفخرزمان 82 جبکہ فہیم اشرف 17 رنز کے ساتھ پچ پرموجود تھے. بارش مزید جاری رہنے کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں پاکستان کو61 رنزسے شکست ہوگئی.

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کروانے کا فیصلہ کیا اورنیوزی لینڈ‌ نے اس موقع کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 315 رنزبنائے اوران کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے بازوں مارٹن گپٹل اورکولن منرو نے 83 رنزبنا کراپنی ٹیم کوایک بہترین آغاز فراہم کیا، کولن منرو 58 رنزبنا کر حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ مارٹن گپٹل کوفخرزمان نے 48 رنزپرکیچ آؤٹ کرادیا. روس ٹیلر 12 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے، ٹام لیتھم صرف 3رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، سنچری بنانے والے کیوی کپتان کین ولیم سن 115 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ دے بیٹھے اور کچھ دیر بعد ہی ہینری نکولس نصف سنچری بنا کر حسن علی کا شکار ہوگئے اس کے بعد کیوی کھلاڑی مچل سینٹنر صرف 7 رنز بنا سکے اور محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ ٹم ساؤتھی 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود رہے

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں