کیا عمران خان نے پھرسے شادی کرلی ہے؟

imran khan PTI
اسلام‌آباد: پاکستان کے معروف انگریزی اخبار دی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان حال ہی میں ایک بارپھرشادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اوراس باران کی بیوی وہ خاتوں ہیں جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لیے جاتے تھے.

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے 2018ء کا افتتاح لاہورمیں یکم جنوری کی رات شادی سے کیا اوراگلے ہی دن سیدھے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں‌ ضمانت کے لیے حاضرہوئے.

دی نیوز کے مطابق عمران خان کا نکاح پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ممبرمفتی سعید نے پڑھایا. یاد رہے جب عمران خان خان نے ریحام خان سے شادی کی تھی اس وقت بھی نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے. پی ٹی آئی کے اون چودھری اورنعیم الحق نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے جبکہ مفتی سعید دی نیوز کے پوچھنے پرنہ توتصدیق کی ہے اورنہ ہی تردید.

پاکستان تحریک انصاف کے پولیٹیکل سیکریٹری جوکہ اطلاعات کے مطابق اس نئی شادی میں‌ موجود تھے نے سختی سے ان اطلاعات کی تردید کی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ نکاح کی کوئی تقریب نہیں‌ ہوئی ہے. دی نیوز نے متعدد ذرائع سے تصدیق کی ہے اون چودھری عمران خان کے نکاح‌ کے وقت موجود تھے. اون چودھری عمران خان اورریحام خان کے نکاح‌ میں‌ گواہ بھی تھے.

عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے بھی ان اطلاعات کی تردید کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ میرا عمران خان سے 35 سالہ پرانا تعلق ہے اورمیں اس کے قریبی جاننے والوں میں سے ہوں اورمیں حتمی طورپراورمکمل اعتماد سے کہتا ہوں کہ عمران خان نے دوبارہ شادی نہیں کی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگرعمران خان نے شادی کی بھی تووہ 2018ء‌ کے عام انتخابات کے بعد کریں گے.

لیکن مفتی سعید نے اس خبرکی تردید کرنے میں‌ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا. دی نیوز نے سب سے پہلے جمعرات کے روز ان سے تصدیق چاہی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا “میں اس بارے میں‌ کوئی بات نہیں کرنا چاہتا اوراس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں”. ریحام خان سے شادی کے موقع پربھی انہوں نے یہی بات کی تھی. اس کے بعد جمع کے روز بھی ان کا یہی بیان تھا لیکن جب انہیں تین بارکہا گیا کہ وہ اس خبرکی تردید کریں گے توانہوں نے کوئی جواب نہیں دیا.

اطلاعات کے مطابق نکاح‌ ک تقریب ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے Y سیکٹرمیں دلہن کے قریبی جاننے والوں کے گھرمیں منقعد کی گئی تھی جوکہ عمران خان کے بھی قریبی دوست ہیں. دلہن خود گلبرگ 3 میں‌ رہتی ہیں.

خاتونے چند ماہ پہلے ہی اپنے پہلے شوہرسے خلع حاصل کیا ہے جوکہ ایک سرکاری افسر ہیں. ان کے سابق خاوند سرکاری افسر ہیں اوران کا کہنا ہے کہ روحانی وجوہات کی وجہ سے وہ اپنی بیوی سے علیحدہ ہوئے ہیں البتہ انہوں نے بھی عمران خان سے شادی کی خبرکی تردید کی ہے.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں