ثناءاللہ زہری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع

sardar-sanaullah-zehri-decides-step-down
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں جاری حالیہ بحران کو ناکام بنانے کی کوشش میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے مستعفی ہونے کا ارادہ کرلیا ہے. آج بلوچستان اسمبلی میں ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لائی جا رہی ہے.

اس سے پہلے وزیرِاعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے وزیرِاعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری سے فون پربات کی اورانہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا. وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ سے واپس اسلام آباد پہنچے اورانہوں نے ثناءاللہ زہری کو کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کوبچانے کی کوشش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے خاص طورپرجب جماعت کے اپنے ممبران مخلافت کررہے ہیں.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ اورجماعت میں مزید تقسیم کوروکنے کے کیے لیے بہترہے کہ وزیرِاعلیٰ‌ ثناءاللہ زہری تحریکِ عدم اعمتاد کے آغازسے پہلے ہی مستعفی ہوجائیں کیونکہ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہے.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں