عمران خان نے شادی کی افواہوں پرخاموشی توڑدی

ImranKhan_container
اسلام‌آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بشریٰ مانیکا کےساتھ شادی کی افواہوں کے بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی صرف شادی کی خواہش کا اظہارکیا ہے.

پاکستان میڈیا میں‌ گزشتہ تین روز سے عمران خان اوربشریٰ مانیکا کی شادی کا چرچا ہورہا ہے لیکن عمران خان نے اب سے پہلے ان خبروں اورافواہوں پرکوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم اب عمران خان نے خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے محض شادی کی خواہش کا اظہارکیا ہے.

عمران خان نے شادی کی خبروں ٹویٹرکے ذریعے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے تین دن سے میں اس کشمکش میں ہوں کہ کیا میں نے کوئی بینک ڈکیتی کی ہے، منی لانڈرنگ کی ہے یا ماڈل ٹاؤن سانحے کے آپریشن کے احکامات دئیے یا پھر میں نے ریاستی معلومات بھارت کوفراہم کی ہیں؟ میں‌ نے صرف شادی کی کی خواہش کی ہے. کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے؟

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں