ثناءاللہ زہری نے وزیرِاعلیٰ‌ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ‌ دے دیا

sanaullah-zehri-resigns
کوئٹہ: وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے صوبائی اسمبلی میں اپنے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے دباؤ کے نتیجے میں اپنے عہدے سے استعفیٰ‌ دے دیا ہے.

کچھ دیرپہلے سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں تصدیق کی ہے کہ ثناءاللہ زہری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے. ان کا کہنا تھا “الحمداللہ وزیرِاعلیٰ بلوچستان مستعفیٰ ہوگئےہیں”.

ثناءاللہ زہری نے اپنا استعفیٰ گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی کوجمع کروایا جوفوری طورپرقبول کرلیا گیا.
sanaullah-zehri-resignation
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز بلوچستان میں سیاسی بحران کے خاتمے اور منحرف ارکان کو منانے کے لیے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر جام کمال سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہیں سیاسی منظر نامے سے آگاہ کیا گیا۔

اسلام آباد پہنچنے کےبعد وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے نواب ثنا اللہ زہری کو ٹیلیفون کیا اور مشورہ دیا کہ جب اپنی پارٹی کے ارکان ہی ساتھ نہیں تو حکومت بچانے کی کوشش کا فائدہ نہیں، پارٹی کو تقسیم سے بچانے اور ایوان میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے وہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے مستعفی ہوجائیں ، یہی پارٹی اور ان کے اپنے مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں