قندھارمیں طالبان کا حملہ، 5 پولیس اہلکارہلاک

kandahar-taliban-attack-five-dead
کابل: طالبان نے افغانستان کے شہرقندھارمیں حملہ کرکے 5 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے.

ہتھیاروں سے ایک جگہ پر موجود پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے اہلکاروں کے قریب پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 5 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکورٹی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے 3 اہل کاروں کا تعلق قومی پولیس سے ہے جب کہ 2 مقامی اہلکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور زخمی بھی ہوا جو جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ہمارے حملہ آور پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی ساتھ لے آئے ہیں۔ ترجمان نے پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں