israeli-soldiers-kill-two-palestinians

اسرائیلی فوجیوں‌ کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید

israeli-soldiers-kill-two-palestinians
غزہ: غزہ اورغرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں نے 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا.

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کوجنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ نوجوان موقع پرہی شہید ہوگیا جبکہ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہرنابلوس میں ایک اورفلسطینی نوجوان کوگولیاں مارکرشدید زخمی کردیا جوبعد میں زخموں‌ کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا.

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کے بارے میں فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کے حملوں میں 21 فلسطینی شہید جبکہ 3 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین سے جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے آنسوگیس کی شیلنگ کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں