Mir-Abdul-Quddus-Bizenjo-new-governor-baluchistan

عبدلقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

Mir-Abdul-Quddus-Bizenjo-new-governor-baluchistan
کوئٹہ: مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں.

بلوچستان اسمبلی کے گورنر کے عہدے کے لیے پشتونخواہ میپ کے امیدوار آغا لیاقت اورمسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو کے درمیان مقابلہ تھا. اس سے پہلے پشتونخواہ میپ کے ہی عبدالرحیم زیارتوال آغا سید لیاقت علی کے حق میں دستربردارہوگئے تھے. بلوچستان اسمبلی کی سپیکرراحیلہ حمید خان درانی کی زیرِصدارت نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کے لئے اسمبلی اجلاس ہوا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا.

انتخاب میں عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ وہ آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعلی کے لئے2 امیدواروں ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتونخواہ میپ کے آغا لیاقت علی کےدرمیان مقابلہ ہے، پشتونخواہ میپ سے2 اراکین عبدالرحیم زیارتوال اورلیاقت آغانےکاغذات نامزدگی جمع کرائےتھے تاہم عبدالرحیم زیارتوال اجلاس سےتقریباایک گھنٹہ قبل آغا لیاقت کےحق میں دستبردارہوگئے۔

دوسری جانب اسمبلی اجلاس میں شرکت میں پہنچنے والے اراکین میں سے نوابزادہ طارق مگسی کاکہناتھا کہ وہ میر عبدالقدوس بزنجو کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ جان محمد جمالی کا کہنا تھا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کو 40 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد بلوچستان نے بالغ ہونے کا ثبوت دے دیا،باقی صوبے بھی سیکھیں، پشتونخواہ میپ کے منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ بظاہر عبدالقدوس بزنجو باآسانی قائد ایواں منتخب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے 2013 کے انتخابات میں پاکستان کی تمام اسمبلیوں میں سب سے کم ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ضلع آواران سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر 544ووٹ حاصل کیے، حلقے میں صرف ایک اعشاریہ 18 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

اس موقع پر اسمبلی کے باہر سکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں