بھارتی وزیراعظم کی اہلیہ کارحادثہ میں بال بال بچ گئیں

modi-wife-car-accident
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی اہلیہ جاشودابن نریندرمودی ایک خطرناک کارحادثہ میں بال بال بچ گئیں جب بدھ کے روزنیشنل ہائی وے پرایک ٹرک ان کی گاڑی پرچڑھ دوڑا.

حادثہ کے وقت گاڑی میں سات افراد بیٹھے تھے جن میں سے ایک فرد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے. گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی ہے. بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نریندرمودی کا خاندان باران کے علاقہ اتروسے گجرات کے علاقہ انجھا کا سفرکررہے تھے.

نریندرمودی کی اہلیہ، ان کے محافظ اوران کے ڈرائیورکوصرف معمولی چوٹیں ہی آئی ہیں. پولیس نے حادثہ کی تفصیلات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے.

جاشودابن ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہیں لیکن اب وہ نریندرمودی کے ساتھ نہیں رہتیں. ان کی شادی 1967ء‌ میں ہوئی تھی جب ان کی عمر صرف 17 سال تھی. نریندرمودی نے اپنی شادی کا اعلان 2014ء میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے ہوئے کیا تھا. ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی نے ہندو نیشنلسٹ تنظیم راشٹریا سوایاماسیوک سنگ میں شامل ہونے کے بعد اپنی بیوی کوچھوڑدیا. اس تنظیم میں شادی نہ کرنے کوبہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں