این اے 154 لودھراں: ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری


لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے.
سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے اور بیرون ملک دولت چھپانے کے جرم میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اقبال شاہ رکن قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں.
ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار2 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے ،ان کے لیے 338 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔
پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اہلکار اور پاک فوج کے2ہزار سے زائد جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں