حیدرآباد ٹرک اور پک اپ میں تصادم 11 افراد جاں بحق


حیدرآباد: تیز رفتار ڈمپرنے نجی کمپنی کی پک اپ کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے.
ٹکر کے بعد پک اپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے. حادثے کے نتیجہ میں مرنیوالے 11 افراد میں 10 خواتین بھی شامل ہیں.
حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا.
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں