supreme-court-stopped-rao-anwar's-arrest

چیف جسٹس پاکستان کا راؤانوارکوگرفتارنہ کرنے کا حکم

supreme-court-stopped-rao-anwar's-arrest
اسلام آباد: پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارنے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤانوارکوگرفتارنہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے.

کراچی کے ہائی پروفائل قتل نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی. مقتول نقیب اللہ کے والد نے عدالت میں خط پیش کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو سابق ایسی ایس پی ملیرکے بارے میں معلوم ہے کہ وہاں کہاں ہیں لیکن پھربھی اب تک آئی جی سندھ راؤانوارکوکیوں نہیں پکڑسکے. نقیب اللہ کے والد نے راؤانوارکی عدم گرفتاری کا جواب طلب کیا اورکہا کہ راؤانوارکی گرفتاری کے لئے عوام سے مدد مانگی جائے.

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نقیب اللہ ہمارا بھی بچہ تھا لیکن شہادت کے بغیر کسی کو مجرم نہیں کہا جاسکتا، راؤ انوار کو بھی انصاف ملنا چاہئے، خط کی تصدیق راؤ انوار ہی کرسکتے ہیں تاہم سابق ایس ایس پی کے خط پر جے آئی ٹی تشکیل دیں گے۔ کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس ثاقب نثار ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ ایس ایس پی راؤانوار کوگرفتارنہیں کرسکے اورانہوں نے عدالت سے مزید وقت مانگا ہے. راؤانوارکی جانب سے ہیومن رائٹ سیل کوسابق ایس ایس پی ملیرکی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگریہ خط واقعی راؤانوارکی جانب سے لکھا گیا ہے توعدالت انہیں موقع دیتے ہے کہ وہ خود آئندہ جمعہ کے روز عدالت میں پیش ہوکراپنا مؤقف دیں، اوراس وقت تک سندھ اوراسلام آباد پولیس ان کی حفاظت کرے اورانہیں گرفتارنہ کیا جائے، لیکن یہ تمام احکامات راؤانوارکی عدالت میں آمد سے مشروط ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں