under19-cricketer-suicde

کراچی کے انڈر19 کرکٹرکی خودکشی

under19-cricketer-suicde
کراچی: کراچی کے انڈر19 کرکٹرمحمد زریاب نے منگل ے روزاپنے اپنے مستقبل سے مایوس ہوکرخودکشی کرلی.

محمد زریاب سابق پاکستانی کرکٹرعامرحنیف کے بیٹے تھے اورانہوں نے پچھلے ماہ ہی لاہورمیں جاری انڈر19 ٹورنامنٹ میں کراچی کی نمائندگی کی تھی، لیکن انہیں انجری کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا تھا. البتیٰ عامرحنیف کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے اپنے واپس بھیجے جانے کی مخالفت کی تھی کیونکہ اس کے خیال میں انجری اتنی شدید نہیں تھی.

محمد زریاب عامرحنیف کے سب سے بڑے بیٹے تھے اورانہوں نے پیرکے روزپھانسی لے کرخودکشی کرلی.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامرحنیف کا کہنا تھا ان کے بیٹے نے کرکٹ میں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی وجہ سے خودکشی کی ہے. ان کا کہنا تھا “میرے بیٹے کے ساتھ جوہوا ہے یا جوکچھ اس نے جھیلا میری دعا ہے کہ کسی اورکھلاڑی کویہ سب کچھ نہ جھیلنا پڑے. انڈر19 لیول پرکھیلتے ہوئے اسے بے تحاشہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ بہت ذہنی دباؤ کا شکارہوگیا. میں نے اس کی حوصلہ افزائی کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اس نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی وجہ سے جان لے لی”.

اپنا تبصرہ بھیجیں