girl-sings-six-hours-102-languages

لڑکی نے مسلسل 6 گھنٹے تک 102 زبانوں میں گانا گاکرعالمی ریکارڈ قائم کردیا

girl-sings-six-hours-102-languages
دبئی: دبئی میں رہنے والی ساتویں جماعت کی ایک لڑکی نے گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے دواعزازات اپنے نام کیے ہیں. پہلا ریکارڈ تو مسلسل 6 گھنٹے تک گانا گانے کا ہے جبکہ دوسرا اعزاز یہ ہے کہ اس لڑکی نے 102 مختلف زبانوں میں گانا گایا.

سچیترا نامی اس لڑکی نے اس معرکے کی تیاری تقریباً ایک سال پہلے شروع کی تھی اور بےانتہا محنت اورلگن کے ساتھ سو سے زائد مختلف زبانوں میں گانے یاد کرنے کا آغازکیا. سچیترااس سے پہلے مختلف بھارتی زبانوں میں گاتی رہی ہیں. ان زبانوں میں ہندی، ملیالم اورتامل کے علاوہ انگریزی زبانیں بھی شامل ہیں.

قبل ازیں 2008ء میں ایک غزل گائیک ڈاکٹر کیسی راجو سری نواس نے 76 مختلف زبانوں میں گانا گا کر ایک ریکارڈ بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے مزید 85 زبانوں میں گیت پیش کیا تھا تاہم سچیترا نے مسلسل محنت سے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ رومانیہ کی ایک گلوکارہ اینڈرے گوگن نے مسلسل 3 گھنٹے اور 20 منٹ تک گانا گایا تھا جو ایک ریکارڈ تھا اور سچیترا نے اسے بھی توڑ ڈالا ہے۔

سچیترا جن زبانوں میں بہ آسانی گانا گاتی ہیں ان میں سنسکرت، البانوی، آسامی، آذربائیجانی، بڈاگو، بلوچی، باسک، بیلا روسی، میٹھلی، افریقی، بنگالی، بھوجپوری، بھوٹانی، بلغارین، کینٹونیس، چیک، ڈینش، دھیوہی، ڈوگری، ولندیزی، انگریزی، ایسٹونین، فنش، فرنچ، گڑھوالی، جرمن، یونانی، گورانی، گجراتی، کبورک، کونکانی، کوریائی، ماوری، مراٹھی، نیپالی، ناروییئن، ملاگاسی، ملائی، مالٹیز، کیوشیا، راجستھانی، رومانی، روسی، سربیائی، سندھی، سناہلی، سلوواکی، سلووینیئن، صومالی، سویڈش، تاگلوک، تاجک، تامل ، تھائی، تبتی، تیولو، یوکرینی، ازبک، ویتنامی، ویلش، ووشہ، یاکوتی، یوروبا، زولو، اطالوی، جاپانی، آئس لینڈی، کرد زبان، پشتو، ترک، آرمینیائی، ہسپانوی، پرتگالی ، اردو، عربی اور ہندی وغیرہ شامل ہیں۔

25 جنوری 2018ء کو سچیترا نے دبئی میں بھارتی سفارت خانے کی ایک تقریب میں اپنے منفرد فن کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر کو حیران کردیا اور 102 زبانوں میں 6 گھنٹے 15 منٹ تک گانے گائے۔ ان کا تعلق بھارت میں کرناٹک کے ایک موسیقار گھرانے سے ہے۔ انہوں نے 8 برس سے کلاسیکی موسیقی کا آغاز کیا اور 2016ء میں مختلف زبانوں میں گانے کی مشق شروع کی۔

نومبر 2017ء میں سچیترا نے جاپانی زبان میں گانا گیا جو انہوں نے اپنے والد کے دوست ایک جاپانی ڈاکٹر سے سیکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے عربی میں گانے گائے پھر فلپائنی زبان میں بھی کوشش کی۔ اس کے بعد وہ ہر ہفتے ایک نئی زبان کا گانا سیکھتی رہیں یہاں تک کے ان کی ذہن میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا خیال آیا۔

سچیترا نے بتایا کہ مجھے ایک گانا سیکھنے اور یاد کرنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں اور اگر اس کا تلفظ آسان ہوتو صرف آدھے گھنٹے میں بھی گانا یاد ہوجاتا ہے۔

کسی مشکل گانے کو یاد کرنے کے لیے وہ اسے بار بار سنتی ہیں لیکن ان کے مطابق فرانسیسی، ہنگری اور جرمن زبانوں کے گانے یاد رکھنا سب سے مشکل امر ہے اور انہیں یاد کرنے میں کبھی دو دن بھی لگ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں