university-alkaureein1

دنیا کی سب سے پرانی یونیورسٹی؟

university-alkaureein1
جب بھی آپ دنیا کی سب سے پرانی یونیورسٹی کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کے ذہن میں ہارورڈ، کیمبرج اورآکسفورڈ کا خیال آتا ہے، لیکن ان میں سے کوئی بھی دنیا کی سب پرانی یونیورسٹی نہیں ہے. دنیا کی سب سے پرانی یونیورسٹی جواب بھی لوگوں کو تعلیم فراہم کررہی ہے جامعۃ القرویین (Al-Quaraouiyine) ہے جو کہ افریقی ملک مراکش کے شہرفیض میں واقع ہے.

اس یونیورسٹی کی بنیاد ایک مسلم خاتون نے 1300ء سال پہلے رکھی تھی، یہاں طالب علموں کو وقت کی بہترین تعلیم فراہم کی جاتی تھی اوران طالب علموں میں مسلمان، یہودی اورعیسائی سب شامل تھے. کا ایک اوراعزاز یہ بھی ہے کہ دنیا میں سب سے پہلی ڈگری دینے والا تعلیمی ادارہ بھی جامعۃ القرویین ہے. اس بات کی تصدیق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکواورگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے.
university-alkaureein
یونیورسٹی کی بنیاد رکھنے والی خاتون کا نام فاطمہ الفہری تھا اور859ء میں اس کے ساتھ ایک مدرسہ بھی منسلک تھا جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ مسلم دنیا کا بہت ہی معروف روحانی اورتعلیمی ادارہ بن گیا. مراکش کی حکومت نے 1963ء میں اسے ریاستی یونیورسٹی سسٹم میں‌ شامل کرلیا.

جامعۃ القرویین کے زیادہ ترطالب علموں کی عمر13 سال سے لے کر30 سال تک ہے اوریہاں الہیات، علم اصول قوانین، فلسفہ، ریاضی، علم نجوم اور علم فلکیات کی تعلیم دی جاتی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ مختلف زبانیں بھی سکھائی جاتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں