sri-devi-accidental-drowning

سری دیوی کی موت حادثاتی طورپرڈوبنے سے ہوئی

sri-devi-accidental-drowning
سری دیوی کی اچانک موت سے پاکستان اوربھارت میں لوگ حیران تھے، پاکستان میں بھی سری دیوی کی موت پرعام شہریوں اورفنکاروں کی طرف سےغم اورافسوس کا اظہارکیا گیا. سری دیوی کی موت کے وقت ان کی عمر54 سال تھی اورانہوں نے 24 فروری 2018ء کودبئی میں اپنی آخری سانس لی.

ابتدائی معلومات کے مطابق سری دیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی لیکن گلف نیوزکی تازہ رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سری دیوی کی موت کی اصل وجہ حاثاتی طورپرڈوبنا ہے. دل کا دورہ پڑنے کے وقت سری دیوی باتھ ٹب میں موجود تھیں اوروہ پانی کی سطح سے نیچے چلی گئیں اورڈوب گئیں.
sri-devi-accidental-drowning1
بھارتی میڈیا میں چلنے والی متضاد خبروں کے باعث سری دیوی کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا تھا تاہم حتمی فیصلے کیلئے فرانزک رپورٹ کا انتظار تھا جو اب سامنےآگئی ہے۔ خلیجی اخبار کے مطابق سری دیوی کی فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے بعد ہوئی تاہم ان کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ عوامل نہیں تھے۔

گلف نیوز سے وابستہ صحافی نے دبئی میں غیر ملکی افراد کی موت کے حوالے سے کچھ حقائق منظر عام پر لاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص اسپتال میں دم توڑ دے اور اس کی موت کی وجہ بھی معلوم ہو تو اسپتال انتظامیہ کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جاتی ہے۔ لیکن اگر کسی انسان کی موت اسپتال کے باہر واقع ہو چاہے اس کی موت طبعی طور پر ہی کیوں نہ ہوئی ہو انتظامیہ فوراً پولیس کو اطلاع کرتی ہے جس کے بعد کیس رجسٹرڈ کرکے مکمل طور پر تفتیش کی جاتی ہے اور لاش ورثا کے حوالے کردی جاتی ہے۔ سری دیوی کی لاش اسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں